ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس کیلئے 2024لوک سبھا انتخابات کے دروازے کھل جائیں گے

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس کیلئے 2024لوک سبھا انتخابات کے دروازے کھل جائیں گے

Sun, 30 Apr 2023 11:49:54    S.O. News Service

بنگلورو،30/اپریل(ایس او نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار نے آج کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس کیلئے 2024 والے لوک سبھا انتخابات کے دروازے کھل جائیں گے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ریاست میں 10مئی کو ہورہے اسمبلی انتخابات کانگریس کے لئے زیادہ اہم ہیں اور یہیں سے کانگریس کا عروج شروع ہوگا۔ کانگریس 224سیٹوں میں سے 141سیٹوں پر کامیاب رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکمران بی جے پی اپنی ہار سے خوف کھارہی ہے۔10مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے پوری مرکزی قیادت کو انتخابی مہم میں جھونک دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جنوبی ریاستوں میں کہیں بھی مودی کا جادو نہیں چلے گا۔ جہاں لوگ خصوصیت کے ساتھ مقامی مسائل اور ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

شیوکمار نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے عہدے کو لے کر ان کے اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے۔اس وقت ہم دونوں کا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اقتدار پر ضرور آئے گی۔


Share: